30 اکتوبر 2014 - 16:37
کربلائے معلي کا سيکورٹي پلان

کربلائے معلي ميں، محرم کے تعلق سے خصوصي سيکورٹي پلان پر عمل درآمد شروع ہوگيا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے فرات الاوسط آپريشن کمان کے سربراہ جنرل عثمان الغانمي نے جمعرات کو محرم کي مناسبت سے خصوصي سيکورٹي پلان کي تفصيلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پلان پر عمل درآمد شروع ہوگيا ہے ۔ انہوں نے بتايا کہ خصوصي سيکورٹي پلان کے تحت نو اور دس محرم کو کربلائے معلي کي سيکورٹي کے لئے پچيس ہزار اہلکاروں کو مد نظر رکھا گيا ہے ۔

انہوں نے بتايا کہ اس سال کا سيکورٹي پلان گزشتہ برسوں کےسيکورٹي منصوبوں سے مختلف ہے ۔ جنرل عثمان الغانمي نے بتايا کہ نئے سيکورٹي پلان ميں کربلائے معلي ميں زائرين اور عزاداروں کے ساتھ ہي ان کي گاڑيوں کے داخل ہونے کي سہولتيں بھي مد نظر رکھي گئي ہيں ۔ انہوں نے بتايا کہ اس سال کربلائے معلي ميں نو اور دس محرم کو زائرين اور عزاداروں کي حفاظت اور سيکورٹي کے امور ميں عوامي رضاکاروں سے بھي کام ليا جائے گا۔
اسي کے ساتھ کربلائے معلي کے پوليس چيف نے بھي دہشتگردانہ حملوں کي روک تھام کے انتظامات کي تفصيلات بتاتے ہوئے کہا کہ کربلائے معلي کو آنے والے تمام راستوں کي فضائي نگراني بھي کي جائے گي ۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169